Posts

Showing posts from September, 2023

قادیانیت اسلام اور نبوت محمدی کے خلاف ایک بغاوت حصہ 2

مرزا قادیانی کے دعاوی مرزا غلام احمد قادیانی جو ذہنی انتشار کا مریض تھا لے اور بڑی شدت سے اپنے دل میں یہ خواہش رکھتا تھا کہ وہ ایک نئے دین کا بانی بنے۔ اس کے کچھ متبعین اور مؤمنین ہوں اور تاریخ میں اس کا ویسا ہی نام اور مقام ہو جیسا جناب رسول اللہ کا ہے۔ انگریزوں کو اس کام کے لئے موزوں شخص نظر آیا اور گویا انہیں اس کی شخصیت میں ایک ایجنٹ مل گیا۔ جو ان کے اغراض کے لئے مسلمانوں میں کام کرے۔ چنانچہ اس نے بڑی تیزی سے کام شروع کیا۔ پہلے منصب تجدید کا دعوی کیا۔ پھر ترقی کر کے امام مہدی بن گیا۔ کچھ دن اور گزرے تو مسیح موعود ہونے کی بشارت ہوگئی اور آخر کار نبوت کا تخت بچھا دیا اور انگریز نے جو چاہا تھا وہ پورا ہو گیا۔ مرزا قادیانی نے اپنا پارٹ بڑی خوبی سے ادا کیا اور انگریز نے بھی اس کی سرپرستی میں کوئی کمی نہیں کی۔ اس کی حفاظت بھی کی اور ہر طرح کی سہولتیں اس کے کام میں پہنچا ئیں۔ مرزا قادیانی نے بھی گورنمنٹ کے ان احسانات کو فراموش نہیں کیا اور ہمیشہ اس بات کا معترف رہا کہ اس کا نمود بر طانیہ عظمی کا رہین منت ہے۔ چنانچہ اپنی ایک تحریر ( عرض بحضور گورنر پنجاب تاریخ ۱۴؍ فروری ۱۹۹۸ء تفصیل کے لئے...

قادیانیت اسلام اور نبوت محمدی کے خلاف ایک بغاوت حصہ

بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله وحده والصلوة والسلام على من لا نبي بعده قادیانیت اسلام اور نبوت محمدی کے خلاف ایک بغاوت میں اس مقالہ میں ایک ایسے مسئلے پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں جو ہر مسلمان کی توجہ کا مستحق ہے۔ خواہ وہ کسی ملک میں بستا ہو ۔ اس لئے کہ اس کا تعلق اسلام کے بعض بالکل بنیادی اصولوں سے ہے۔ اگر مسلمانوں نے اس سے غفلت برتی تو اس کا قوی خطرہ ہے کہ یہ معاملہ ایسی تکین شکل اختیار کرلے کہ پورے عالم اسلامی اور پورے نظام اسلامی کے لئے شدید خطرہ بن جائے اور پھر اس کی تلافی ممکن نہ ہو۔ علمی اور تاریخی حیثیت سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ قادیانیت فرنگی سیاست کے بطن سے وجود میں آئی ہے۔ صورت یہ ہے کہ انیسویں صدی کے ربع اول میں ہندوستان کے مشہور و معروف مجاہد حضرت سید احمد شہید (۱۲۴۶ھ) نے جو جہاد کی تحریک چلائی۔ اس سے مسلمانوں کے سینوں میں اسلامی شجاعت اور حوصلہ مندی موجزن ہونے لگی اور وہ ہزاروں کی تعداد میں سر ہتھیلیوں پر لئے ہوئے اس تحریک کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو گئے۔ جس کی سرگرمیاں برطانوی حکومت کے لئے پریشانی اور تشویش کا باعث تھیں۔ ادھر سوڈان میں شیخ محمد احمد سوڈانی نے ...