Infitar
Holy Quran Sura Al Infitar. سورہ انفطار قرآن کی 82ویں اور مَکّی سورتوں میں سے ہے جو 30ویں پارے میں واقع ہے۔ اس سورت کا نام انفطار ہے جس کے معنی پھٹ جانے اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کے ہیں اور یہ نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے جس میں خدا نے آسمان کے پھٹ جانے کا تذکرہ فرمایا ہے۔ سورہ انفطار میں قیامت اور اس کے شرایط اور نشانیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ابرار (نیکوکار) اور فُجّار (بدکار) نیز ان دونوں کے مقام و منزلت کی طرف بھی اس سورت میں اشارہ ملتا ہے۔ اس کی تلاوت کے بارے میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا: جو شخص سورہ انفطار کی تلاوت کرے خدا اسے روی زمین پر موجود تمام قبروں کی تعداد کے برابر نیز برف اور بارش کے قطروں کے دس گنا نیکیاں عطا کرے گا۔ 30- Amma Yatasa'aloon Sura 82 Al Infitar مرتب: مولانا غلام علی قاسمی بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ ﴿1﴾جب آسمان پھٹ جائے گا۔ وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ﴿2﴾اور جب ستارے بکھر کر گر جائیں گے۔ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿3﴾اور جب سب دریا (شور اور شیریں...