ختم نبوت کا کام کرنے والے کو جنت کی ضمانت 6
حضرت امیر شریعت کی تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے ا والوں کو جنت میں ساتھ لے جانے کی یقین دہانی:
ایک دفعہ امیر شریعت حضرت مولاناسید عطاء اللہ شاہ بخاری گوجرانوالہ میں قیام فرما تھے اور تکیہ کا سہارہ لگائے ہوئے تھے ، اتنے میں مجلس کے مشہورکارکن چودھری غلام نبی حاضر ہوئے، اور کہنے لگے شاہ جی ! آپ کے کہنے پر جیل گیا، ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنیں، حتی کہ رولر پھیر کر بندہ کے جسم کو بے کار کر دیا گیا، صبح سے خیال آرہا تھا کہ آپ جنت میں مزے کریں گے، پتہ نہیں ہمیں بھی یاد رکھیں گے یا نہیں ؟ شاہ جی نے تکیہ کا سہارا چھوڑ دیا اور سنجیدہ ہو کر فرمانے لگے ” غلام نبی پھر کہو کیا کہا؟ غلام نبی نے وہ جملے دوبارہ دہرائے، شاہ جی نے فرمایا ” غلام نبی ! اگر میرے اللہ نے مجھے جنت میں داخلہ عنایت فرمادیا تو میں دست بدستہ عرض کروں گا یا اللہ ! جب تک تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے رضا کار جنت میں نہیں جاتےتومیں بھی بیکارہوں
(ماہنامہ لولاک شمارہ11۔2010ء۔ص575)
Comments
Post a Comment