حکیم الامت حضرت اشرف علی تھانوی تحفظ ختم نبوت کے کام سے محبت اور عقیدت 6:
حکیم الامت حضرت تھانوی کی
تحفظ ختم نبوت کے کام سے محبت اور عقیدت :
ایک دفعہ حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا " حضرت میں نے مجلس احرار میں ایک شعبہ تبلیغ ختم نبوت قائم کیا ہے، اس شعبہ کا کام صرف اور صرف ختم نبوت کا تحفظ اور قادیانیت کار د کر نا ہو گا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا ، یہ سن کر حضرت تھانوی نے فرمایا ” اس شعبہ کی رکنیت کی سالانہ فیس کتنی ہے ؟“ شاہ صاحب نے عرض کیا ” ایک روپیہ سالانہ“ حضرت تھانوی نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور پچیس روپے شاہ صاحب کو دیتے ہوئے فرمایا ” یہ پچیس سال کی فیس ہے ، اگر میں ان پچیس سال میں فوت ہو گیا تو میری موت ختم نبوت کے رکن کی حیثیت سے ہو گی اور خدا کرے ایسا ہی ہو ، اللہ کی شان حضرت تھانوی کا انتقال اسی مدت میں ہوا۔ اس واقعہ سے حضرت تھانوی کی ختم نبوت کے کام اور جماعت سے عقیدت اور محبت
واضح اور ظاہر ہے۔ (ماخوذ از بچوں کا اسلام)
Comments
Post a Comment