عقیدہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داری2
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جنگ اور
کثیر صحابہ رضوان للہ عنہم کا جام شہادت نوش فرمانا:
حضرت سیدنا صدیق اکبر کے عہد خلافت میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پہلی جنگ یمامہ کے میدان میں جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کے خلاف لڑی گئی، اس پہلے معرکہ ختم نبوت میں 1200 صحابہ کرام و تابعین شہید ہوئے، جن میں سات سو 700 قرآن پاک کے حافظ اور قاری تھے اور ستر بدری صحابہ بھی تھے۔
( قادیانیت کا تعاقب ص ۴۶)
اس اُمت کا سب سے پہلا اجماع
جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف ہوا۔
اُمتِ محمدیہ میں سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر ہوا کہ جھوٹے مدعیان نبوت کو قتل کیا جائے اور سب سے پہلا اجماع جو اس اُمت میں منعقد ہوا وہ مسیلمہ کذاب کے قتل پر اجماع تھا، جس کا سبب صرف اس کا جھوٹا نبوت کا دعوی کرنا تھا۔
(آئینہ قادیانیت ص ۲۸)
#islam #Khatmenabuat #عقیدہ_ختم_نبوت
Comments
Post a Comment