عقیدہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داری 1

ما كان محمد أبا أَحَدٍ من رِجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلَمًا (القرآن) محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے خاتمے پر ہیں اور اللہ ہر بات جانتا ہے۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ الحَمْدُ لِلَّهِ وَكَفَى وَسَلَامٌ عَلى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى - اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى سَيّدِنَا مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأمّى وَالِهِ وَبَارِك وَسَلّمْ - اَمَّا بَعْد : الحمد للہ ہم مسلمان ہیں، عقیدہ ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، یہ عقیدہ ہر مسلمان کی پہچان ہے ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں ان کے بعد کسی قسم کا کوئی نیا نبی ہو ہی نہیں سکتا، اس عقیدہ ختم نبوت پر تمام اُمتِ مسلمہ متفق ہے ، اللہ تبارک و تعالی نے قرآن کریم میں اس مبارک اور اہم عقیدہ کو مسلمانوں کے دلوں میں راسخ اور پختہ کرنے کیلئے ایک سو سے زائد آیات کریمہ نازل فرمائیں ہیں اور خود حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کو اجا گر کرنے کیلئے دو سو دس احادیث ارشاد فرمائی ہیں۔ ختم نبوت کے تحفظ کی بنیاد خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےرکھی ہے حضرت محمد صلی الہہ علیہ وسلم نے خود اپنے زمانہ میں پیدا ہونے والے جھوٹے مدعیانِ نبوت کا قلع قمع کرنے کیلئے امت مسلمہ کیلئے عملی نمونہ پیش فرمادیا، چنانچہ آخری نبی حضرت محمد صلی الله عليه وسلم نے جھوٹے مدعی نبوت اسود عنسی لعنۃ اللہ علیہ کو واصل جہنم کرنے کیلئے حضرت فیروز دیلمی کو روانہ فرمایا اور حضرت فیروز دیلمی کامیاب لوئے اور آپ نے جھوٹے مدعی نبوت طلیحہ اسدی کو واصل جہنم کرنے کیلئے عظیم صحابی حضرت ضرار بن ازوررضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا، انہوں نے لشکر کشی کی اور کامیابی و کامرانی حاصل کی۔ (کتاب قادیانیت کا تعاقب ص ۴۴)

Comments

Popular posts from this blog

ہارپ ٹکنالوجی

Ai Tools reality

Sura Adeiat