Infitar
Holy Quran Sura Al Infitar.
سورہ انفطار قرآن کی 82ویں اور مَکّی سورتوں میں سے ہے جو 30ویں پارے میں واقع ہے۔ اس سورت کا نام انفطار ہے جس کے معنی پھٹ جانے اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کے ہیں اور یہ نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے جس میں خدا نے آسمان کے پھٹ جانے کا تذکرہ فرمایا ہے۔ سورہ انفطار میں قیامت اور اس کے شرایط اور نشانیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ابرار (نیکوکار) اور فُجّار (بدکار) نیز ان دونوں کے مقام و منزلت کی طرف بھی اس سورت میں اشارہ ملتا ہے۔ اس کی تلاوت کے بارے میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا: جو شخص سورہ انفطار کی تلاوت کرے خدا اسے روی زمین پر موجود تمام قبروں کی تعداد کے برابر نیز برف اور بارش کے قطروں کے دس گنا نیکیاں عطا کرے گا۔
30- Amma Yatasa'aloon Sura 82 Al Infitar
مرتب: مولانا غلام علی قاسمی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے
إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ ﴿1﴾جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ﴿2﴾اور جب ستارے بکھر کر گر جائیں گے۔
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿3﴾اور جب سب دریا (شور اور شیریں) بہ پڑیں گے۔
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿4﴾اور جب قبریں اکھاڑ دی جاویں گی (یعنی ان کے مردے نکل کھڑے ہوں گے اس وقت) ۔
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿5﴾ہر شخص اپنے اگلے اور پچھلے اعمال کو جان لے گا۔
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ ﴿6﴾اے انسان تجھ کو کس چیز نے تیرے ایسے رب کریم کے ساتھ بھول میں ڈال رکھا ہے۔
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ ﴿7﴾جس نے تجھ کو (انسان) بنایا پھر تیرے اعضا کو درست کیا پھر تجھ کو (مناسب) اعتدال پر بنایا۔
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ ﴿8﴾پھر جیسی صورت بنانی چاہی اس کے مطابق ترکیب دے دی۔
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ ﴿9﴾(ان سب امور کا متقاضا یہ ہے کہ تم کو) ہرگز (مغرور) نہیں ہونا چاہیے مگر تم باز نہیں آتے) بلکہ تم (اس وجہ سے دھوکے میں پڑگئے ہو کہ تم) جزا و سزا (ہی) کو جھٹلاتے ہو ۔
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ ﴿10﴾اور تم پر (تمہارے سب اعمال) یاد رکھنے والے۔
كِرَامًا كَاتِبِينَ ﴿11﴾معزز لکھنے والے مقرر ہیں ۔
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿12﴾جو تمہارے سب اعمال کو جانتے ہیں ۔
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ﴿13﴾نیک لوگ بیشک آسائش میں ہوں گے۔
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ ﴿14﴾اور بیشک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے۔
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ ﴿15﴾جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ ﴿16﴾(اور پھر داخل ہو کر) اس سے باہر نہ ہوں گے (بلکہ اس میں خلود ہوگا) ۔
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴿17﴾اور آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ روز جزا کیسا ہے؟
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴿18﴾(اور ہم) پھر (مکرر کہتے ہیں کہ) آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ روز جزا کیسا ہے۔
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ﴿19﴾
وہ ایسا دن ہے جس میں کسی شخص کا کسی شخص کے نفع کے لیے کچھ بس نہ چلے گا اور تمام تر حکومت اس روز اللہ ہی کی ہوگی
"""""""""""""""''''''''''''''''''''''''''''"""''''"""'"""'""'"'''''''"""'"
°°°BE MY FRIEND°°°
🌍Check my blog http://mghulamali.blogspot.com/
=======================
📸Add me on Instagram:
ghulam.ali723
=======================
🐦Add me on Twitter
@GhulamAli723
=============================
📕Add me on Facebook
Molana Ghulam Ali
===============================
================================
================================
Hi! I’m Molana Ghulam Ali.On my channel, you will find everything about knowledge Religious Knowledge Quran recitation
Social Media Information. I love sharing also funny clips,children education food recipes / money tips / DIY tricks /Latest Jobs Alert/ Social Media Issues etc.with you guys as I experience them myself. Subscribe here to see more of my videos in your feed!
https://youtube.com/channel/UCff66Htshw-f3iEMM6FmP1Q
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°′°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
Feel free to add me on
Instagram:ghulam.ali723
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
Facebook:ghulam.ali125323
′°°°°°°°°°°°°°°′°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
Tiktok:@mabohuraira
Comments
Post a Comment